Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا نے آئی سی سی پراسیکیوٹر کریم خان پر پابندیاں لگادیں

واشنگٹن: امریکا نے اسرائیلی قیادت کے وارنٹ جاری کرنے پر انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان پر پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے کریم خان کے امریکا میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے ہیں اور ان کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی عدالت پر پابندیاں لگانے کا ایگزیکیٹو آرڈر جاری کیا تھا۔ ایگزیکٹو آرڈر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی اسرائیل کیخلاف کارروائی کو بد اخلاقی کا ارتکاب قرار دیا گیا۔ اور اسے امریکی خود مختاری کے لیے خطرناک بھی کہا گیا ہے۔ کریم خان پر پابندیوں کے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت نے امریکہ کے قریبی اتحادی اسرائیل کے خلاف بلا جواز اور بے بنیاد اقدامات کا نشانہ بنایا ہے۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اقدام سے براہ راست طور پر امریکہ کے موجودہ اور سابقہ حکام بھی خطرے میں آگئے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular