
تہران : ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئےکہاہےکہ ایران اپنی خودمختاری، مفادات اور عوام کے دفاع کیلئے تمام آپشنز محفوظ رکھتا ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی کارروائی بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہے اور اس کے دور رس نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج صبح کے واقعات ناقابلِ برداشت، غیر قانونی اور مجرمانہ فعل ہیں، اور دنیا بھر کے تمام اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو اس خطرناک حرکت پر شدید تشویش ہونی چاہیے۔
عباس عراقچی نے کہاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور اس کی ان شقوں کے مطابق جو اپنے دفاع میں جائز اقدام کی اجازت دیتی ہیں، ایران اپنی خودمختاری، مفادات اور عوام کے دفاع کے لیے تمام ممکنہ آپشنز محفوظ رکھتا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے امریکی حملوں کے بعد کہا کہ خطے میں ہر امریکی شہری اور فوجی اہلکار اب ایک جائز ہدف ہیں۔


































