Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

امریکا اور برطانیہ جلد ہی اپنے عمل پر پچھتائیں گے، انصار اللہ

صنعا: انصار اللہ یمن نے امریکی حملوں کو اس کی تاریخ کی سب سے بڑی حماقت قرار دیا اور کہا کہ حملہ کرنے والے اپنے عمل پر پچھتائیں گے۔ لندن اور واشنگٹن نے یمن میں جنگ چھیڑ کر غلطی کردی۔ سینئر اہلکار محمد البخیتی نے کہاکہ غزہ میں نسل کشی کے حامیوں اور مخالفوں کے درمیان جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں ہرفرد کے پاس دو آپشنز ہیں۔ نسل کشی کے متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا یا اس کے مجرموں کے ساتھ کھڑا ہونا۔ تیسرا کوئی آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اب ایک انوکھی جنگ کا مشاہدہ کر رہی ہے جس میں صحیح اور غلط کی حمایت کرنے والوں کو واضح طور پر پہچانا جا سکتا ہے۔ البخیتی نے کہا کہ ایک فریق کا ہدف غزہ میں نسل کشی کے جرائم کو روکنا ہے، جس کی نمائندگی یمن کر رہا ہے جبکہ دوسرے فریق کا ہدف اس کے مرتکب افراد کی حمایت اور تحفظ کرنا ہے۔ جن کی نمائندگی امریکا اور برطانیہ کر رہے ہیں.

مزید پڑھیے

Most Popular