
واشنگٹن : امریکا نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر پھر اعتراض کردیا۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو ممکنہ ردعمل سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ پاکستان کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے میں مدد کرنا امریکا کی ترجیح ہے۔ ترجمان نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کو اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے۔ امریکہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتا ہے۔بلوچستان میں پاکستانی فورسز اور شہریوں پر حملے افسوسناک ہیں جس کی امریکہ مذمت کرتا ہے۔ میتھیو ملر کے مطابق پاکستان سے دہشت گردی کے حوالے سے بات چیت ہوتی رہتی ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی حکام سے اس سلسلے میں بات چیت ہوتی رہتی ہے.


































