Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا کا اسرائیل کو حزب اللہ سے کشیدگی کم کرنے کا مشورہ

واشنگٹن : امریکا نے ایک بار پھر اسرائیل کو حزب اللہ سے جنگ نہ لڑنے کا مشورہ دیا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور وزیردفاع گیلنٹ جنوبی لبنان پر حملے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امریکہ نے جنوبی لبنان پر حملے کے نتائج کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ اس سلسلے میں امریکہ کے خصوصی ایلچی آموس آکسٹین نے اسرائیلی وزیراعظم کو بریفنگ دی ہے جس میں امریکی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی تیاریوں اور اس کی جنگی صلاحیت سے آگاہ کیا گیا ہے۔ امریکہ نے اسرائیلی وزیراعظم پر واضح کیا ہے کہ لبنان پر حملے کے سنگین نتائج اسرائیل پر پڑسکتے ہیں۔ مسلسل جنگوں سے اسرائیل چھوڑنے والے یہودیوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔جس سے اسرائیل میں سرمایہ کاری پر بھی برے اثرات پڑ رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular