
اسلام آباد : ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر و سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اسلام آباد پہنچ گئے۔ جہاں خیبر پختونخواہ ہاؤس میں حکومت خیبرپختونخواہ کی جانب سے پاراچنار کی صورتحال پر بلائے گئے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ جہاں ملی یکجہتی کونسل کے صدر صاحبزادہ ابوالخبیر زبیر، لیاقت بلوچ و سیکرٹری اطلاعات حکومت کے پی چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوھر، اسد قیصر ، وزیر اعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور ، صاحبزادہ حامد رضا اور بیرسٹر سیف سے فرداً فرداً ملاقاتیں کی اور مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، اور مسلسل پاراچنار کے لیے ادویات، ایئر ایمبولینس، و دیگر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی میں تعاون کا یقین بھی دلایا۔ اس موقع پر نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی و دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔


































