Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امن پسندوں اور شرپسندوں کو ایک ہی قطار میں کھڑا کرنے کی پالیسی درست نہیں، علامہ ساجد نقوی

راولپنڈی : شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ اسلامی دنیا میں پاکستان ان اولین ممالک میں شامل ہے، جنہوں نے مغربی جمہوریت کے اصول کو اپنایا، مگر افسوس آج تک پاکستان میں ہونیوالے انتخابات پر کہیں نہ کہیں شک و شبہات کا سایہ رہا تو کہیں دھاندلی اور دھند کے سائے رہے، آج بھی کہیں لیول پلینگ فیلڈ کا نوحہ گونجتا ہے جبکہ دوسری طرف توازن کی پالیسیوں نے شرپسندوں اور امن پسندوں کو بھی ایک قطار میں کھڑا رکھا ہے، یہی عوامل ہیں کہ آج تک آئین کی بالادستی قائم ہوئی، نہ قانون کی حکمرانی۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ مغربی جمہوریت کے اصول کو اسلامی دنیا نے نظام شوریٰ کے حوالے سے اپنایا اور اس جمہوریت کو اسلامی دنیا میں جن ممالک نے سب سے پہلے حق حکمرانی کیلئے بہتر تصور کیا، ان میں پاکستان سرفہرست ممالک میں شامل ہے جب تک آئین کے تحت اور قانون کی عملداری کیساتھ شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں ہوگا، پائیدار جمہوریت، ووٹر کو صحیح معنوں میں حق رائے دہی ایک خواب رہے گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular