
راولپنڈی : تحریک اسلامی کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور قوم سے یوم القدس بھرپور طریقہ سے منانے کی اپیل کردی۔ علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ غزہ کی ابتر صورتحال کے باعث جمعة الوداع عالمی یوم القدس بھرپور طور پر منایا جائے۔ صیہونی و استعماری ظلم میں اندھے ہو کر بین الاقوامی قوانین بھول کر انسانیت کو روندنے کے درپے ہیں۔


































