
راولپنڈی: شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹرغی جنرل اور سیاسی سیل کے سربراہ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ علامہ ساجد علی نقوی نے موجودہ سیاسی صورتحال میں مختلف امور کی انجام دہی کی رہنمائی کی اور اور متعدد امور کو حتمی شکل دی۔ جبکہ جھنگ کے حوالے سے علامہ ساجد علی نقوی نے ایک وفد کو فوری طور پر جھنگ روانہ کیا۔ جو تمام امور کا جائزہ لے کر جھنگ سے متعلق رپورٹ علامہ ساجد علی نقوی کی خدمت میں جلد پیش کرے گا۔


































