Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

علامہ ریاض نجفی کا علما، دینی طلباء اور شہریوں کے لاپتہ ہونے پر تشویش کا اظہار، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

لاہور :وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ سید ریاض حسین نجفی نے علما دینی طلباءاور دیگر شہریوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہوں اور ان کے خاندانوں کو ہراساں کرنا دینی،قانونی اور اخلاقی لحاظ سے نہایت تشویشناک رویہ ہے۔ وزیر اعظم اور آرمی چیف غیر آئینی جبری گم شدگیوں کا فوری نوٹس لے کر بے گناہوں کی فوری بازیابی کو یقینی بنائیں۔ دونوں شخصیات سے مدارس کے بزرگ علما ءکی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی تھی ۔قانون اور آئین سے ماوراءاقدامات ریاستی اور سرکاری اداروں کے خلاف عوامی ناپسندیدگی کا باعث بن رہے ہیں جس سے حکومت کی مقبولیت میں کمی ہورہی ہے۔جبری طور لاپتہ کئے گئے افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے یا قانون کے حوالے کیا جائے۔میڈیا سیل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں حافظ ریاض نجفی نے واضح کیا کہ علماءاور دینی طلباءکے لاپتہ ہونے کے واقعات ، وزارت تعلیم اور اتحاد تنظیمات مدارس کے درمیان معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے جس میں طے کیا گیا تھا کہ حکومت کسی بھی مدرسے کے خلاف شکایت کی بنا پر کارروائی سے پہلے متعلقہ بورڈ کی قیادت کو اعتماد میں لے گی مگر افسوس حال ہی میں شیخوپورہ سے معروف عالم دین اور مدرسے کے پرنسپل کو جبری طور پر لاپتہ کردیا گیا ہے۔ اس پر وفاق المدارس الشیعہ کی قیادت کواعتماد میں نہیں لیا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular