Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

انسان کا سب سے بڑا محسن اللہ تبارک و تعالیٰ ہے، علامہ ریاض حسین نجفی

لاہور : وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام میں بیٹی کی شادی پر جہیز یا ولیمہ کا کوئی تصور نہیں، لڑکے کی طرف سے دیئے جانیوالے حق مہر میں سے جہیز کا انتظام ہونا چاہئے، جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ معاشرہ کس قدر اخلاقی پستی کا شکار ہوگیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں والدین کو گھر سے نکالنے پر سزا کی قانون سازی کی گئی ہے، یورپ میں ایسے قوانین کی اہم وجہ خاندانی نظام کا نہ ہونا، پرورش اور تربیت کا دینی فطرت کے مطابق نہ ہونا ہے جس کا نتیجہ بےگانگی، لاتعلقی اور سرد مہری کی صورت میں نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کی بنیاد احترام، محبت اور شفقت پر ہے، ناداری کی حالت میں بھی والدین پر خرچ کرنا لازم ہے، دیگر رشتہ داروں اور مستحق مانگنے والوں کی مدد کی بھی تاکید کی گئی ہے، کہ اس سے مال میں برکت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن کی رُو سے اگر دینے کی طاقت یا طبیعت نہ ہو تو سائل کو دھتکارنے یا سختی سے پیش آنے کی بجائے نرمی و خوش خُلقی سے ٹال دیا جائے۔ مولا علی ؑ کا فرمان ہے تیرے مال، عہدہ، علم سمیت ہر نعمت میں دوسروں کا حق ہے۔ کنجوسی اور غیر ضروری عطا، ہر دو سے منع کیا گیا ہے۔ سب کچھ نہیں لُٹا دینا چاہئے۔ اپنے اہل و عیال کی ضروریات کو ترجیح دینا چاہئے۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ انسان کا سب سے بڑا محسن اللہ تبارک و تعالیٰ ہے، جس نے اسے اَن گنت نعمتیں عطا فرمائیں، جن میں عقل سرِفہرست ہے، اللہ تعالیٰ کے بعد والدین بہت بڑے محسن ہیں۔ والدین کی اطاعت ان کی زندگی میں لازم اور وفات کے بعد بھی ان کیلئے دعا ضروری ہے۔ ان کی قبر پر پائینتی کی جانب بیٹھ کر دعا کرنا چاہئے۔ امامؑ سے سوال کیا گیا کہ قبر کا علم نہ ہو تو فرمایا زمین پر دو لکیریں کھینچ کر ان کی قبروں کا تصور کر کے دعا مانگی جائے تو قبول ہوگی۔

مزید پڑھیے

Most Popular