Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

یکم ربیع الاول کو مطالبات پورے ہونے تک گھر نہیں جائیں گے، علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے اس وقت حالات انتہائی تشویشناک ہیں، وہاں کی عوام امن پسند ہے، وطن سے محبت کرتے ہیں، گلگت بلتستان میں ہمیشہ مشکلات رہی ہیں، انہیں آج تک حقوق نہیں دیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ماحول خراب کیا جا رہا ہے، ایسے حالات نہ پیدا کریں کہ جس کا فائدہ ہندوستان کو ہو، عوامی حکومت کو گرا کر کیا پیغام دینا چاہتے ہو کہ عوام کی رائے کی کوئی بھی وقعت نہیں ہے۔ انہوں نے فوجداری بل سے متعلق کہا کہ یہ ہمارے عقائد پر حملہ اور دشمنان اہلبیت کو مقدس بنانے کی سازش ہے۔ جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا. انہوں نے کہا کہ یکم ربیع الاول کو اسلام آباد میں تاریخی اجتماع ہے جس میں پورے جذبے کے ساتھ شریک ہوں گے اور مطالبات پورے ہونے تک گھر نہیں جائیں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular