
اسلام آباد: بانی تحریک انصاف سے جج کے حکم کے باوجود ملاقات نہ کروانے پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔ ٹرائل کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل رولز کے مطابق ملاقات کی اجازت دی تھی۔
اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے ٹرائل جج کے حکم کے باوجود علامہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی۔
صدر ایم ڈبلیو ایم نے ملاقات نہ کرانے جائے پر عدالت عالیہ اسلام آباد میں درخواست دائر کی تھی، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کیا ہے۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی ڈائریکشن کے ساتھ درخواست نمٹادی اور کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کا پابند ہے۔


































