Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

میلاد منانے والے شیعہ سنی اسلام کے دو مضبوط بازو ہیں، علامہ ناصر عباس جعفری

لاہور: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے عید میلادالنبی (ص) کے بابرکت موقع پر امت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم (ص) ختمی مرتبت حضرت محمد (ص) کی ذات پرنور اہل ایمان کے لئے مرکز اتحاد ہے، عالم اسلام کے انتشار و افتراق کی واحد وجہ سرور دوعالم (ص) کی تعلیمات سے دوری ہے، آج دنیا بھر میں امت مسلمہ باہمی چپقلش اور عناد کے باعث رسوائی و بربادی سے دوچار ہے، اسلام دشمن طاقتوں کا آسان ہدف اسلام کے نام پر نبی کریم (ص) کے نام لیواؤں کے درمیان بدگمانیاں پیدا کرنا ہے، اسلام مسلمانوں کو بھائی بھائی قرار دیتا ہے، نبی (ص) سے عشق کا تقاضا ہے کہ نبی (ص) کے احکامات پر دل و جاں سے عمل کیا جائے، نبی (ص) کی اطاعت ہی اللہ کی اطاعت ہے، اخوت و رواداری کا دامن اگر مضبوطی سے تھام لیا جائے تو عالم اسلام کے سر سے زوال کے بادل چھٹ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبی عاشقان رسول (ص) کا اپنے نبی (ص) سے تجدید عہد کا نام ہے، میلاد منانے والے شیعہ سنی اسلام کے دو مضبوط بازو اور ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں، ماہ ربیع الاول میں شیعہ سنی وحدت و اخوت کا جو عملی مظاہرہ کیا جاتا ہے وہ سال کی ہر ساعت ہر گھڑی میں جاری رہنا ضروری ہے، جس طرح اہلسنت برادران عزاداری کے جلوسوں میں شریک ہوتے ہیں بالکل اس عقیدت و احترام کے ساتھ تشیع ملک بھر میں میلاد کے جلوسوں میں شرکت کرتے ہیں، جو عناصر میلاد النبی (ص) کی مخالفت کرتے ہی وہی عزاداری حسین (ع ) کے بھی مخالف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع ملک بھر میں ہفتہ وحدت و اخوت منا رہی ہے، بارہ ربیع الاول کے روز میلاد النبی (ص) کے جلوسوں میں ہم بھرپور شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیے

Most Popular