Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

امریکا کے اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے تمام تر حربے ناکام چکے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

اسلام آباد: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاہےکہ غاصب اسرائیل کے ساتھ ساتھ اس کے سہولت کار بھی نیست و نابود ہوں گے۔ 16 مئی یوم مردہ باد امریکہ و اسرائیل کی مناسبت سے بیان میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاکہ امریکہ نے جس ناجائز ریاست کی بنیاد رکھی تھی وہ اپنے منطقی انجام کی طرف تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ امریکہ کے اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے کے تمام تر حربے ناکام چکے ہیں، پورے غزہ سمیت رفح پر غاصب اسرائیل کے حالیہ حملے اور ظلم وبربریت اس کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مظلومین پر سات ماہ سے جاری سفاکانہ اور ظالمانہ کاروائیوں کے باوجود بھی اسرائیلی آرمی اپنے مقاصد میں ناکام ہے حتیٰ پانی و خوراک کی کمی کو جنگی ہتھیار بنانا بھی ان کے حوصلے پست نہیں کر سکا۔ فلسطینی عوام کی نسل کشی امریکہ اور اس کے حواری ممالک کی ایماء پر ہو رہی ہے۔۔ بچوں، بوڑھوں، خواتین اور جوانوں کی المناک شہادت پر دلی افسوس ہوا ہے، ان حملوں سے تحریک مزاحمت کو دنیا بھر میں پذیرائی حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مظلومین کی مقاومت میں اضافہ ہوا ہے۔ارض فلسطین پر کوئی دن ایسا نہیں کہ بے گناہ مسلمانوں کا خون نہ بہا ہو اور کوئی شام ایسی نہیں گزری کہ کسی ماں کی گود نہ اْجڑی ہو، یہاں ہر روز قیامت ہے۔ ہم کل بھی امریکہ کی سرپرستی میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات، متکبرانہ اور جارحانہ رویوں کی وجہ سے اسے مردہ باد کہتے تھے۔ آج بھی کہتے ہیں اور اس وقت تک کہتے رہیں گے کہ جب تک دنیا اس کے نجس وجود سے پاک نہیں ہو جاتی۔

مزید پڑھیے

Most Popular