Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

اسحاق ڈار سے علی لاریجانی کی ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلام آباد میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحٰق ڈار سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور علی لاریجانی نے علاقائی اور بین الاقوامی امور میں تعاون بڑھانے کا عزم کیا، یہ دورہ پاکستان اور ایران تعلقات میں نئے باب کا آغاز ہے۔
اپنے دورے کے دوران علی لاریجانی کی پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ اُن کا یہ دورہ گزشتہ ماہ اسپیکر مجلس باقر قالیباف کے اسلام آباد کے دورے کے بعد ہو رہا ہے، جو چند ہفتوں میں پاکستان آنے والا ایران کا دوسرا اعلیٰ سطح کا وفد ہے۔
پاکستان پہنچنے سے قبل ایکس پر اپنی پوسٹ میں علی لاریجانی نے کہا کہ ’ایران اور پاکستان خطے میں پائیدار امن و سلامتی کو یقینی بنانے والے دو اہم اور بااثر ممالک ہیں، اور ہم ہمیشہ خطے کے ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں آج پاکستان کے دورے پر روانہ ہوں گا، جو خطے میں ہمارا دوست اور برادر ملک ہے، ایرانی یہ بات کبھی نہیں بھولیں گے کہ امریکہ اور صہیونی ریجیم کی طرف سے ایران پر مسلط کی گئی 12 روزہ جنگ میں، پاکستانی قوم، ایرانی قوم کے ساتھ کھڑی رہی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular