Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ منتخب

پشاور: آزاد امیدوار علی امین گنڈاپورخیبر پختونخوا کے 22 ویں وزیر اعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا، نومنتخب اسپیکر بابر سلیم سواتی نے خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کی صدارت کی ، نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کروائی گئی۔
آزادامیدوار علی امین گنڈاپور 90 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے مجموعی طور پر 106 ووٹ ڈالے گئے۔
نئے وزیراعلیٰ کے لیے علی امین گنڈا پور کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عباد اللہ خان سے ہوا، علی امین گنڈا پور کے مدمقابل عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے۔
نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا شکرگزار ہوں، انشااللہ امیدوں پر پورا اتروں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ آزاد حیثیت سے وزیراعلیٰ بنا ہوں، ہماری پارٹی اور لیڈر شپ سے جو زیادتی ہوئی وہ دنیا میں کہیں نہیں ہوئی، 17 سال سے رکن پی ٹی آئی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی ہماری ضرورت تھی ، ہے اور رہے گی، بانی پی ٹی آئی کو جعلی پرچوں میں جیل میں ڈالاگیاہے، بانی پی ٹی آئی کا اوپن ،صاف اور شفاف ٹرائل ہونا چاہیے، ہماری پارٹی خواتین کے ساتھ جو ظلم ہوا اس کا ازالہ کیا جائے ، آپ اپنی اصلاح کریں،ہم انتقامی کارروائی نہیں چاہتے ، خیبر پختونخوا، یہ ملک ،ادارے اور ریاست ہماری ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہونے والے پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا تعلق خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے، پارٹی سے انتخابی نشان چھن جانے کے بعد علی امین نے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیا تھا۔
سال 1978 میں تحصیل کلاچی کے بااثر زمیندار گھرانے میں پیدا ہونے والے علی امین زمانہ طالبعلمی سے آزاد طبیعت کے مالک ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان اور پشاور میں زیر تعلیم رہنے کے بعد انہوں نے گومل یونیورسٹی سے گریجویشن کی ڈگری لی ، علی امین کے والد (مرحوم ) امین اللہ گنڈاپور جنرل پرویز مشرف کے دور میں خیبرپختونخوا کے نگران وزیر رہے ، اس وقت وہ پاکستان مسلم لیگ سے وابستہ تھے، امین اللہ گنڈا پور مشرف دور میں مختصر وقت کیلئے خیبر پختونخوا کابینہ کا حصہ بھی رہے۔
یہی وہ وقت تھا جب علی امین گنڈا پور کی سیاست میں دلچسپی شروع ہوئی اور وہ پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، 2007 اور 2008 میں وکلا تحریک علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی کے قریب لے آئی۔
2013 کے عام انتخابات سے انہوں نے عملی سیاست میں قدم رکھا اور صوبائی نشست پر کامیابی کے بعد خیبرپختونخوا کے وزیر مال بن گئے۔
سال 2018 کے عام انتخابات میں علی امین گنڈاپور ، جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو شکست دے کر این اے 38 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔
2018 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ بانی پی ٹی آئی کی حکومت میں وزیر امور کشمیر اور گلگت بلتستان رہے اور اس دوران گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے امور پر کام کیا۔
علی امین نے اپنے حلقے میں ترقیاتی کاموں اور لوگوں کے مسائل کے حل کی طرف بھرپور توجہ دی جس وجہ سے وہ علاقے میں مقبولیت حاصل کرتے رہے۔
2022 سے 2023 تک پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری رہنے والے علی امین گنڈا پور نے پارٹی کو مشکل ترین حالات میں منظم کیا اور 2024 کے انتخابات میں صوبائی سطح پر حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
علی امین اپنے سخت گیر لہجے اور بیانات کی وجہ سے کافی تنقید کی زد میں رہے ، سال 2024 کے عام انتخابات میں علی امین گنڈا پور این اے 44 اور پی کے 113 کی دو نشستیں جیت گئے، انہوں نے این اے 44 پر مولانا فضل الرحمان کو شکست دی۔

مزید پڑھیے

Most Popular