
الجزیرہ : الجزائر نے ایک بار پھر عرب لیگ میں شام کی واپسی کامطالبہ کردیا۔الجزائر کے صدر عبد المجید تبون نے اپنے تیونسی ہم منصب قیس سعید کے ساتھ نیوز کانفرنس کے دوران عرب لیگ میں شام کی واپسی کو لازم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک دوسرے ملک کے معاملے میں مداخلت کا حق نہیں رکھتا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انکے ملک میں عرب لیگ کے آئندہ ہونے والے اجلاس سے عرب ملکوں کے درمیان پھر سے ہم آہنگی بنے گی۔عبد المجید تبون نے کچھ دن پہلے بھی مطالبہ کیا تھا کہ انکے ملک میں عرب لیگ کے ہونے والے آئندہ اجلاس میں شام کو شریک کیا جائے۔ انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ تین ملکوں الجزائر، عراق اور اردن عرب لیگ میں شام کی واپسی چاہتے ہیں، کہا کہ اگر اس تجویز پر عرب ملکوں میں اجماع ہوتا ہے تو اس لیگ کے آئندہ اجلاس میں شام کی واپسی ممکن ہے۔


































