
صنعا : یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے الحدیدہ کے علاقے حیس میں سعودی اور اماراتی آلہ کاروں کی بڑی زمینی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ جوابی کارروائی کے بعد سعودی اور اماراتی آلہ کار پیچھے ہٹھنے پر مجبور ہوئے۔ اس زمینی کارروائی کی سعودی جنگی طیارے فضا سے نگرانی کر رہے تھے۔ سعودی اتحاد نے الحدیدہ کے مختلف رہائشی و غیر رہائشی علاقوں پر تابڑ توڑ حملے کئے۔یمن میں جارح سعودی اتحاد نے صوبے الحدیدہ میں اپنی کھوئی ہوئی پوزیشن کو دوبارہ بحال کرنے کے خیال سے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 267 مرتبہ صوبے کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔


































