
بیروت: حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے کہا ہےکہ فلسطینی مجاہدین کے طوفان الاقصیٰ آپریشن نے اس بات کو ثابت کر دیا کہ اسرائيل بہت کمزور ہے اور غاصب و غیر قانونی نیز خود ساختہ نسل پرست و جارح صیہونی حکومت کے زوال کا پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ظلم و جارحیت اور گمراہ کن پروپگنڈے سے ہمیشہ باقی نہیں رہا جا سکتا اور ایسی حکومتیں کچھ عرصے کے بعد سقوط کر جاتی ہیں اور باقی نہیں رہ پاتیں ۔شیخ نعیم قاسم نے، جنگ و جارحیت کے ان چار مہینوں میں صیہونی حکومت کو کچھ حاصل نہ ہو پانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی تحریک استقامت کے ہاتھوں، اسے بھاری نقصانات کے ساتھ شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔


































