Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

طوفان الاقصیٰ نے صیہونی حکومت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، سید حسن نصر اللہ

بیروت: حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے طوفان الاقصیٰ نے صیہونی حکومت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے لیکن امریکہ مدد کو آگیا۔ عالمی یوم القدس کی مناسبت سے خطاب میں سید حسن نصر اللہ نے کہاکہ امام خمینی نے رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم قدس قرار دیا تھا اور اس موقف کا بین الاقوامی تعلقات پر خاصا اثر پڑا ہے۔ انقلاب سے پہلے شاہی حکومت کے اسرائیل کے ساتھ تزویراتی تعلقات تھے اور تہران میں اسرائیلی سفارت خانہ تہران کے سفارت خانوں میں سب سے اہم تھا لیکن ایران کے اسلامی انقلاب کے بعد سے اس کی جگہ فلسطینی سفارت خانہ بن گیا۔ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ صیہونی حکومت سے دشمنی سیاسی نظریات اور رجحانات سے بالاتر ہے۔ ایران نے اس حوالے سے سیاسی، اقتصادی اور اجتماعی حوالے سے بہت قیمت ادا کی ہے۔ حال ہی میں جنرل زاہدی کو شام میں شہید کیا گیا۔ ایران نے امریکہ کے ساتھ حساس معاملات میں بھی براہ راست مذاکرات سے انکار کیا ہے۔ سابق صدر ٹرمپ نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنے کا اعلان کیا تھا تاہم ایرانی امریکی فریب میں نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ بعض افراد مضحکہ خیز تبصرہ کرتے ہیں کہ خطے پر اجارہ داری برقرار رکھنے کے لیے ایران اور امریکہ کھیل کھیل رہے ہیں چنانچہ 2006 کے واقعات کو بھی اس سے ملانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایران اپنی معیشت اور کرنسی کو اس کھیل میں کیسے داؤ پر لگاسکتا ہے۔ اسرائیلی بندرگاہ کی بندش اور بحیرہ احمر کے واقعات کا اس سے کیسے رابطہ ہوسکتا ہے۔ ایران نے خطے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے بہت سے توسیع پسندانہ منصوبوں کو ناکام بنادیا۔ خطے میں مزاحمتی گروہوں کی پوزیشن کو مستحکم اور مضبوط کیا ہے اور اس راہ میں شہید قاسم سلیمانی جیسے عزیز ترین افراد کو قربان کیا ہے۔ آج ایران بھر میں عوام نے امام خمینی اور رہبر معظم کی پیروی کا ثبوت دیا ہے۔ ایران کی پشت پناہی میں فعال گروہوں کو مطمئن ہونا چاہیے کہ یہ قلعہ مستحکم رہے گا۔ ایران کے ساتھ تعلقات اور دوستی ہمارے لئے مایہ افتخار ہے۔ اس حوالے سے ان ممالک اور حکومتوں کو شرم آنی چاہئے جو خطے میں بے انتہاء جرائم کے باوجود امریکہ کے ساتھ تعلقات بڑھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طوفان الاقصیٰ نے صیہونی حکومت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ اگر امریکہ مدد کرنے نہ آتا تو اسرائیل نابود ہوچکا ہوتا۔ امریکی اور اسرائیلی بھی اس نتیجے پر پہنچ چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular