Mon Oct 12, 2026

ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر

روزانہ کی خبریں

مسجد الاقصی ٰ ریڈ لائن،بے حرمتی برداشت نہیں،فلسطینی تنظیمیں

صہیونی حکومت مسجد الاقصیٰ کی اسلامی شناخت ختم اور یہودی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے،شناخت بچانے کا واحد ذریعہ اسرائیل کی نابودی ہے،تحریک اسلامی
 سینچری ڈیل پر عملدرآمد کی تمام کوششوں سے بھی حقائق تبدیل نہیں ہو سکتے،حماس،طاقت کا تواز ن تبدیل کرنے کی بھرپور طاقت و توانائی رکھتے ہیں،جہاد اسلامی
غزہ (نیوز ڈیسک) فلسطینی گروہوں نے ایک بار پھر صہیونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ مسجد الاقصی فلسطینیوں کے نزدیک ریڈلائن ہے اور اس کی بے حرمتی کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کی جائیگی ، تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ زائد صلاح نے 3سال تک گھر میں نظربند رہنے کے بعدنیوز کانفرنس میں کہا کہ غاصب صہیونی حکومت مسجد الاقصیٰ کی اسلامی شناخت ختم کرنے کے مقصد سے اسے یہودی رنگ دینے کی کوشش کر رہی ہے، مسجد الاقصیٰ کا اسلامی و عربی تشخص اور اسکی شناخت بچانے کا واحد ذریعہ غاصب صہیونی حکومت کی نابودی ہے، حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے بھی مسجد الاقصیٰ میں باب الرحمہ بند کرنے کے لئے غاصب صہیونی حکومت کی کوشش کے خلاف مظاہرے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا و اسرائیل کے سازشی منصوبے سینچری ڈیل پر عملدرآمد کی تمام کوششوں سے بھی حقائق ہرگز تبدیل نہیں ہو سکتے،جہاد اسلامی کے سینئر رکن خضر حبیب نے کہا کہ فلسطینی عوام ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے کہ غاصب صہیونی حکومت مسجد الاقصیٰ اور بیت المقدس پر قبضہ کرنے کے لئے اپنے کسی منصوبے پر عمل کرنے میں کامیاب ہو سکے، جہاد اسلامی کے سیکریٹری جنرل زیاد النخالہ نے صہیونی دشمن کو خبردار کیا کہ جہاد اسلامی تنظیم، خطے میں طاقت کے توازن کو اپنے حق میں تبدیل کرنے کی بھرپور طاقت و توانائی رکھتی ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular