
دمشق: شام پر صیہونی جنگی طیاروں کے فضائی حملے میں2 شہری شہید اور اور 6 فوجیوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ بمباری سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ شامی حکام کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں فائر متعدد میزائلوں کوہدف تک پہنچنے سے پہلے تباہ کردیا گیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل اکثر شام کے مختلف علاقوں پر جارحیت کرتا ہے۔


































