Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

لاہور میں جامعہ الازہر مصر کی شاخ کے قیام پر اتفاق

لاہور : پاکستان کے شہر لاہور میں مصر کی درسگاہ جامعہ الازہر کی شاخ کے قیام کا اصولی طور پر اتفاق ہو گیا۔ یہ فیصلہ وزیر مذہبی پیر نور الحق قادری اور مصر کے سفیر طارق دحروج سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔ پیر نور الحق قادری نے بتایا کہ لاہور میں جامعہ الازہر کالج قائم کیا جائے گا۔ مصر کی جامع الازہر اساتذہ، نصاب اور کتب فراہم کرے گی۔ کالج کے دیگر انتظامی امور پاکستان کے پاس ہونگے۔ وزارتِ مذہبی امور، وزارتِ تعلیم، وزارتِ خارجہ، پنجاب اوقاف پر مشتمل ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔جامعہ الازہر کالج کے قیام کیلئے مصری حکومت کیساتھ جلد باضابطہ معاہدہ کیا جائے گا۔ مصری سفیر طارق دحروج نے کہا کہ کالج میں جامع الازہر اور پاکستان کا مشترکہ نصاب پڑھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات، آئمہ و خطبا کیلئے ڈگری اور شارٹ کورسز آفر کیے جائیں گے۔ فتوی ڈگری کے علاوہ تفسیر، فقہ، تجوید، سیرت پر مبنی مختصر کورسز پڑھائے جائیں گے۔ اس ضمن میں وزیر اوقاف پنجاب پیر سعید الحسن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular