
نیویارک : ایران نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ جس کی تمام تر ذمہ داری امریکا پر ہوگی۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے صدر کے نام خط لکھا دیا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے طاقت کے استعمال کی دھمکی کو انتہائی تشویش ناک اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔ امیر سعید ایروانی نے کہا کہ ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیانات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایران کسی بھی کارروائی کے خلاف اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی مفادات کا بھرپور دفاع کرے گا۔


































