
کراچی: پاکستان بھر میں ٹوئٹر کے بعد فیس بُک کی سروس بھی ڈاؤن کردی گئی۔ انٹرنیٹ مانیٹر نیٹ بلاکس نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز سے ملک کے مختلف حصوں میں صارفین کو فیس بک، انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے اس حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا ہے۔


































