Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

جنگ کے بعد ایران پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہوگیا ہے، ڈپٹی چیئرمین روسی سیکیورٹی کونسل

ماسکو : روس کی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدیدوف نے کہا ہے کہ امریکی حملے سے ایران کا جوہری فیول سائیکل متاثر نہیں ہوا، کچھ معمولی نقصانات ہوئے ہیں۔ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے پر بیان جاری کرتے ہوئے روس کی سیکیورٹی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین نے کہا کہ امریکی حملے کے بعد بھی ایران میں یورینیئم کی افزودگی کا عمل جاری رہے گا، بلکہ اس وقت بہت سارے ملک ایران کو براہ راست اپنے جوہری وارہیڈز دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا نظام حکومت نہ صرف محفوظ رہا ہے بلکہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہوچکا، جو لوگ پہلے سپریم لیڈر کے مخالف تھے آج وہ بھی ان کی حمایت میں ریلیاں کر رہے ہیں، اسرائیل اب بھی حملوں کی زد میں ہے اور اسرائیلی شہر دھماکوں سے لرز رہے ہیں اور وہاں لوگ خوف اور بدحواسی کا شکار ہیں۔ دمتری میدیدوف کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا ایک نئی جنگ میں گھسیٹا جاچکا، اور اب زمینی جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے، ٹرمپ جسے پریزیڈنٹ آف پیس کہا گیا اب امریکا کو ایک نئی جنگ میں دھکیل چکے، ٹرمپ اب دھاندلی زدہ نوبل امن انعام کو بھی بھول جائیں، یہ شروعات ٹرمپ کو مبارک۔

مزید پڑھیے

Most Popular