
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمیشنر کی دھاندلیوں کے خلاف ایک ٹھوس ثبوت اور معتبر گواہ منظر عام پر آگیا ہے، انتخابی نتائج کو بدلنا عوام کے ساتھ بدترین خیانت اور سنگین جرم ہے، ملک بھر میں جہاں جہاں بیوروکریسی کو بددیانتی پر مجبور کیا گیا سب کو اسی طرح اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے حقائق کو آشکار کرنا چاہیئے۔
ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ حب الوطنی کا تقاضا ہے کہ ہم عہدوں کی بجائے ملک و قوم کے وقار اور اپنے پیشے سے دیانتداری کو مقدم رکھیں، کمشنر راولپنڈی کے استعفی اور پریس کانفرنس کے بعد حقائق کی مکمل انکوائری ہونی چاہیئے اور سیاسی استحکام، قومی ترقی کے خلاف پس پردہ متحرک طاقتوں اور سہولت کاروں سے عوام کو آگاہ کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیئے۔


































