
تہران: ایران نے اعلیٰ عسکری قیادت کی شہادت کے بعد نئی قیادت میدان میں اتار دی اسرائیلی حملے میں ایران کے آرمی چیف۔ پاسدران انقلاب کے سربراہ اور چھ ایٹمی سائنسدانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ شہدا میں سب سے بڑا نام ہے مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری کا۔ انہیں تہران کے قریب حملے میں شہید کیا گیا۔ جنرل باقری کو ایران کےفوجی ارتقا کا ماسٹر مائنڈ سمجھاجاتا ہے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنرل باقری کی جگہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کو ذمہ داریاں سونپی ہیں۔ اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کےسربراہ جنرل حسین سلامی بھی شہید ہوئے۔ ان کی جگہ بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور کو نیا کمانڈر انچیف بنایا گیا ہے۔ خاتم الانبیاؐ مرکزی ہیڈکوارٹر کے سینیئر کمانڈر غلام علی رشید بھی شہدا میں شامل ہیں ان کی جگہ بریگیڈیر جنرل علی شادمانی کو تعینات کیا گیا ہے۔
اسلامی پاسداران انقلاب کے ایئرواسپیس فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ۔ ائر ڈیفنس فورس کے کمانڈر جنرل داؤد شیخیان۔ جنرل مہدی ربانی۔ لیفٹیننٹ جنرل قرنی اور صیاد شیرازی بھی جام شہادت نوش کرگئے۔
ایرانی ایٹمی ایجنسی کے سابق سربراہ ڈاکٹر فریدون عباسی۔ ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر مہدی تہرانچی۔ عبدالحمید منوچہر۔ احمد رضا ذوالفقاری۔ سید امیرحسین فقیہ اور مطلب زادے سمیت کئی ایٹمی سائنسدان بھی شہید ہوئے۔


































