Mon Oct 12, 2026

ایران، سعودیہ اور انصار اللہ کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے پر تیار ایران کو فتح کرنے کے خواہشمند بڑے بڑے ممالک تاریخ کے کوڑے دان میں جاگرے، محسن رضائی سعودی عرب کے ہوائی اڈے پروازوں کے لیے محفوظ نہیں، ترجمان انصار اللہ خلیل الحیہ کو قتل کرنیکی دھمکی منظم اسرائیلی دہشتگردی ہے، حماس خیبرپختونخوا میں گورنر راج جمہوری اقدار پر سنگین حملہ ہے، سینیٹر علامہ ناصر عباس خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور منتخب وزیراعلیٰ کی گرفتاری جمہوریت پر شب خون ہے، علامہ باقر زیدی امریکا اور اسرائیل نے دوبارہ جنگ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا، ایرانی اخبار یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی

روزانہ کی خبریں

تباہی اور قتل عام کے بعد صیہونی فوج کی جنین کیمپ سے پسپائی

جنین: صیہونی فوج جنین پناہ گزین کیمپ میں دو دن تک تباہی اور قتل عام کے بعد پیچھے ہٹ گئی۔ وحشیانہ کارروائی میں بارہ فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔ صیہونی فوج نے مزاحمت کاروں کیخلاف آپریشن کی آڑ میں مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں درندگی اور وحشت کا بازار گرم کیا۔ صیہونی فوج دو دن تک علاقے میں بغیر روک ٹوک تباہی مچاتی رہی اور قتل عام کرتی رہی۔ اس خونی کھیل میں 12 فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔ جس میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ جوابی کارروائی میں ایک صیہونی فوجی بھی مارا گیا۔ سفاکی کا مظاہرہ کرنے کے باجود صیہونی فوج اپنے اہداف حاصل نہ کرسکی۔ مجاہدین کی شدید مزاحمت کے باعث اسے مزید نقصان سے بچنے کیلئے پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ جبکہ تل ابیب میں فلسطینی نوجوان نے کار سے کچل کر اور چاقو سے وار کرکے 7 صیہونیوں کو زخمی کردیا۔ مسلح شہری نے نوجوان کو گولی ماردی۔ صیہونی فوج نے جنین کے بعد غزہ کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی جنگی طیاروں نے شمالی غزہ میں بیت لاہیہ کے قریب مختلف مقامات پر میزائل داغے۔ جس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ صیہونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملہ غزہ سے راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular