Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

مالدیپ کے بعد بنگلہ دیش میں بھی انڈیا آؤٹ مہم زور پکڑ گئی

ڈھاکا: مالدیپ کے بعد ہندوستان کا ایک اور پڑوسی ملک بنگلہ دیش بھی ’انڈیا آؤٹ‘ تحریک میں شامل ہو گیا ہے۔ بنگلہ دیش میں سات جنوری کے انتخابات کے بعد ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی ہے۔ بنگلہ دیش میں پنکی بھٹاچاریہ سمیت کئی یوٹیوبرز نے ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کا آغازکیا تھا۔ ان کی کال پر کئی مشہور شخصیات نے مہم میں شمولیت اختیار کرلی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے بنگلہ دیش کے عوام کو غیر منصفانہ طور پر انتخابی حق سے محروم کر رکھا اور وہ موجودہ حکومت کی غیر منصفانہ حمایت کر رہا ہے۔ بنگلہ دیش نیشنل پارٹی سمیت اپوزیشن کی کئی جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا وہ بھی اب باضابطہ طور پر اس تحریک میں شامل ہوگئی ہے۔ بی این پی کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری جنرل ایڈوکیٹ روح کبیررضوی نے ہندوستانی مصنوعات کے بائیکاٹ کا باقاعدہ آغاز اپنی ہندوستان چادر عوام کے سامنے پھینک کر کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular