
واشنگٹن: ٹرمپ کے بیان پر دنیا بھر سے شدید ردعمل کے بعد امریکی انتظامیہ کی وضاحتیں۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیونٹ نے نیوز بریفنگ میں کہا کہ ٹرمپ نے تعمیر نو کیلئے فلسطینیوں کو عارضی طور پر غزہ سے منتقل کرنے کا کہا ہے۔ کیونکہ یہ مسمار کرنے کی جگہ ہے، یہ کسی بھی انسان کے رہنے کے قابل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ایسے سنگین حالات میں رہنے کا مشورہ دینا اچھی بات نہیں ہے۔ امریکا شراکت داروں سے مل کر غزہ کی تعمیر نو کرے گا۔ انہوں نے غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا امکان بھی مسترد کردیا۔
ادھر امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے بھی اصرار کیا کہ ٹرمپ صرف یہ چاہتے ہیں کہ غزہ کی تعمیر نو کے دوران فلسطینی عارضی طور پر وہاں سے چلے جائیں۔ یہ دشمنی نہیں بلکہ غزہ کی تعمیر نو کا انچارج بننے کی فراخدلانہ پیش کش ہے۔


































