Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سلامتی کونسل میں 40 دن بعد جنگ میں وقفہ کی قرارداد منظور، اسرائیل کا ماننے سے انکار

نیویارک: اسرائیلی حملوں کے 40 روز بعد سلامتی کونسل نے غزہ جنگ میں انسانی بنیاد پر وقفے کی قرارداد منظور کرلی۔ اسرائیل نے قرارداد مسترد کردی۔ سلامتی کونسل میں مالٹا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 12 ووٹ آئے۔ امریکا، برطانیہ اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد میں فوری اور انسانی بنیادوں پر جنگ میں وقفے اور راہداریوں کا مطالبہ کیا گیا تاکہ محصور علاقے میں شہریوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔ قرارداد میں یرغمالیوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے سفیر نے کہا کہ ہم سب گزشتہ 40 دنوں میں کونسل کے غیر فعال ہونے سے مایوس ہیں۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گیلاد اردان کا کہنا ہے کہ یہ قرارداد حقیقت سے دور اور بے معنی ہے۔ اسرائیل بین الاقوامی قانون کے مطابق کام جاری رکھے گا۔ انہوں نے قرارداد میں حماس کے حملے کا ذکر نہ کرنے پر بھی تنقید کی۔ امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے بھی اسرائیل کا ساتھ دیا اور کہا کہ وہ خوف زدہ ہیں کہ کونسل کے چند ارکان اب بھی وحشیانہ حملے کی مذمت کے لیے خود کو سامنے نہیں لا سکتے جو حماس نے اسرائیل کے خلاف کیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular