
بیروت : لبنان میں دو سال بعد نواف سلام کی قیادت میں حکومت کی تشکیل دیدی گئی۔ صدر جوزف عون نے سابق وزیر اعظم نجیب میقاتی کی حکومت کا استعفیٰ اور چوبیس وزرا پر مشتمل کابینہ کی منظوری دیدی۔ نئی حکومت کی تشکیل سیاسی جماعتوں کے بیچ تین ہفتوں سے زیادہ جاری رہنے والی بات چیت کے بعد عمل میں آئی ہے۔ حکومتی منصبوں کی تقسیم کوٹا سسٹم کے تحت ہو گی۔
یاسین جابر کو وزیر خزانہ، یوسف راجی کو وزیر خارجہ، احمد الحجر کو وزیر داخلہ اور مشیل منسا کو وزیر دفاع نامزد کیا گیا ہے۔ حزب اللہ اور اس کی اتحادی امل ملیشا کو پانچ وزارتیں مل گئی۔ کابینہ میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔
حزب اللہ نے سلام کو وزیر اعظم کے طور پر توثیق نہیں کی، لیکن لبنانی گروپ نے نئے وزیر اعظم کے ساتھ حکومت میں شیعہ مسلمانوں کی نشستوں پر بات چیت کی۔ واضح رہے کہ امریکی ایلچی نے لبنانی حکام پر حزب اللہ کو حکومت میں شامل نہ کرنے پر زور دیا تھا۔


































