Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

افغان شہریوں سے درخواست ہے کہ 3 ماہ میں واپس چلے جائیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغان شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ 3 ماہ میں واپس افغانستان چلے جائیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت پاکستان میں 3لاکھ کے قریب افغان شہری موجود ہیں، افغان شہریوں سے درخواست کرینگے کہ 3 ماہ میں واپس افغانستان چلے جائیں، بارڈرکھول دیں گے، افغان شہریوں کی بڑی تعداد پاکستان آئے گی، افغان شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان ان کی مدد ضرور کریگا۔افغان شہریوں کو ٹریک اینڈ ٹریس کیا جا سکتا ہے، امید ہے اوآئی سی اجلاس سے افغانستان کیلئے مثبت پیغامات آئیں گے، چاہتے ہیں افغانستان سے متعلق ایک فنڈ بنا سکیں جس میں تمام اسلامی ممالک حصہ ڈالیں اور افغانستان کی مددکریں، فنڈکے ذریعے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹ سکیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں اچھے طریقے سے انتظامات نہیں کر سکے جس کا ادراک ہے، حکمران جماعت کا ضمنی الیکشن ہارنا یقیناً فکر کی بات ہوتی ہے پی ٹی آئی کوالیکشن پالیسی کو ریویو کرنیکی ضرورت ہے، بلیم گیم کے بجائے ہمیں اپنی خامیوں کو دور کرنا چاہیے، ضمنی الیکشن کے بعد بلدیاتی انتخابات بھی آ رہے ہیں،آئندہ الیکشن کی بھی تیاری کرنا ہوگی، الیکشن پالیسی کو بہتر کرنا ہو گا۔

مزید پڑھیے

Most Popular