Thu Oct 15, 2026

ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف ایران سفارت کاری اور دفاع دونوں کے لیے مکمل تیار ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

روزانہ کی خبریں

پابندیوں کا نشہ، امریکا نے مزید 4 ممالک پر پابندیاں عائد کر دیں

واشنگٹن: امریکا نے چین، میانمار، شمالی کوریا اور بنگلادیش پر انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق پابندیاں عائد کردیں۔ پابندیاں ان ممالک کے درجنوں افراد اور ان ممالک سے تعلق رکھنے والے ان اداروں پر عائد کی گئی ہیں جو وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔ امریکا نے چین کی ایک مصنوعی انٹیلی جنس کمپنی کو بھی سرمایہ کاری کی بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ کینیڈا اور برطانیہ نے بھی میانمار میں انسانی حقوق کی پامالی پر پابندیاں عائد کی ہیں جبکہ امریکی انتظامیہ نے شمالی کوریا پر ایک نئی پابندی عائد کی ہے۔امریکی انتظامیہ نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مذکورہ پابندیاں عائد کیں جن میں میانمار کی فوج کے بھی کچھ اداررے شامل ہیں جو پابندیوں کی زد میں آئے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جمہوری طاقتیں ان لوگوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گی جو ریاست کی رٹ کو پامال کریں گے۔ امریکہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں میں ملوث افراد کو قابل احتساب بنانے کے لیے اپنے تمام طریقے استعمال کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular