
ٹانک: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔ بیان میں بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اور 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے اور یہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی اہم کارروائیوں میں مکمل طور پر ملوث تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد بے گناہ شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔


































