
کراچی : ملک بھر میں تین جمادی الثانی یوم شہادت دختر پیغمبر اکرم ؐ حضرت فاطمہ زہرا(س) پر عزاداری کا سلسلہ جاری رہا۔ کراچی ، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، اسکردو، گلگت، پشاور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہات میں مجالس اور جلوس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ علمائے کرام اور ذاکرین نے شہزادی کونین کی مظلومیت، فضائل اور مصائب بیان کئے اور مختلف شہروں میں جنت البقیع اورجناب سیدہؑ کے گھر و در کی منظر کشی بھی کی گئی ہے۔


































