Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

حزب اللہ کی حربی صلاحیتوں کا اعتراف، شمال میں اسرائیلی فوج دفاعی پوزیشن پر ہے، اسرائیلی میڈیا

تل ابیب : اسرائیلی میڈیا نے حزب اللہ کی حربی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی بری افواج کی اہلیت پر سوال اُٹھا دیا۔ اسرائیلی میڈیا نے جنوبی لبنان کی سرحد پر جھڑپوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کے پاس فلسطینی-لبنانی سرحدوں سے گزر کر وسیع پیمانے پر زمینی آپریشن کی صلاحیت نہیں ہے۔ میڈیا کے مطابق حزب اللہ والے جان گئے ہیں کہ فضائی حملوں سے کیسے نمٹا جائے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی حکمت عملی میں بہتری آئی ہے اور ان کے ٹینک شکن یونٹ کے آگے اسرائیلی ائیرفورس ناکام رہی۔ رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی حربی صلاحیتوں کا ثبوت یہ ہے کہ شمال مقبوضہ علاقوں میں راکٹ کے ریڈ الرٹ غزہ سے ملحقہ سرحد کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑھ گئے ہیں۔ شمال میں اسرائیلی فوج جارحانہ کے بجائے دفاعی پوزیشن پر آگئی ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular