Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

سیہون کے قریب حادثہ، علامہ حسن ترابی کے بیٹے اور 2 معروف نوحہ خواں سمیت 5 افراد جاں بحق

سیہون : سیہون میں انڈس ہائی وے پر دو گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں شہید علامہ حسن ترابی کے بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ مانجھند کے قریب پیش آیا۔ حادثے کا شکار گاڑی سیہون سے حیدرآباد جا رہی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی جانب سے غلط سائیڈ پر کراسنگ کرنے کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق افراد میں علامہ حسن ترابی کے صاحبزادے زین ترابی، معروف منقبت خواں خواجہ علی کاظم اور سید علی جان رضوی شامل ہیں۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کی ہدایت پر ڈویژنل سیکریٹری حیدرآباد علی محمد شاکر جائے وقوعہ پر پہنچ کر ابتدائی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور دکھ کے ان لمحات میں لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہیں اور غم میں برابر کے شریک ہیں۔
فرزند شہید علامہ حسن ترابی برادر زین ترابی و نوحہ خواں خواجہ علی کاظم ( خواجہ ندیم ) و سید جان علی رضوی کا جسد خاکی انچولی امام بارگاہ کراچی منتقل کیا گیا۔ نماز جنازہ نماز مغربین عباس ٹاؤن جامع مسجد مصطفیٰ میں ادا کی گئی اور تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوئی۔ جس میں مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیے

Most Popular