
واشنگٹن: امریکہ اور برطانیہ نے یمن میں حملے تیز کردیئے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں یمنی فوج کی میزائل سائٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکہ نے گزشتہ رات اور صبح کے اوقات میں یمن پر پچاس سے زائد حملے کیے ہیں جس میں دارالحکومت صنعا اور سعدہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ امریکی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں کئی میزائلوں کو ناکارہ بنادیا گیا ہے جب کہ یمنی فوج کے مطابق امریکی حملوں سے سویلینز کا نقصان ہوا اور امریکی حملوں کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔


































