Thu Oct 15, 2026

ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے آذربائیجان ، اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاجی مظاہرے ملک میں لاقانونیت ہے، بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس ترک صدر کا مکہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا اعلان امریکی اقدامات سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ رہی ہے، قالیباف

روزانہ کی خبریں

اسرائیلی جارحیت میں تیزی، ہسپتال اور اسکولوں پر بمباری، 24 گھنٹے میں 266 فلسطینی شہید

غزہ : فلسطینیوں کےخلاف اسرائیلی جارحیت میں تیزی آگئی۔ اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کے چار اسپتالوں کو چاروں سمت سے گھیر لیا۔ چوبیس گھنٹے میں 266 افراد بمباری کا شکار ہوئے ۔
اسرائیلی ٹینکوں نے غزہ کے چار اسپتالوں کو چاروں سمت سے گھیر لیا۔ النصر اسپتال، گورنمنٹ آئیز اسپتال کے گرد فوجی دستے تعینات کردئے گئے۔ مینٹل ہیلتھ اسپتال اور الرنتیسی اسپتال میں بھی ہزاروں مریض ،طبی عملہ محصور ہوگیا۔ پناہ لینے والے بے گھر افراد کو خوراک اور پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔ پچھلے چوبیس گھنٹے میں دو سو چھیاسٹھ افراد بمباری کاشکارہوگئے ۔ پندرہ سو بچوں سمیت دو ہزار ستائیس سے زائد افراد تاحال ملبے تلے دبے ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے البریج اور البراق اسکول پر بھی نشانہ بنایا۔ اسکول پرحملے میں حماس سربراہ اسماعیل ہانیہ کی پوتی بھی شہیدہوئی۔ صبح سویرے الشفا اسپتال کے اطراف بھی بارود برسادیاگیا۔ وزارت صحت کے مطابق اسپتال پر دو روز میں پانچ بار بمباری کی گئی ۔ اب تک مختلف طبی مراکز پر 270 سے زائد حملے کیے جاچکے ہیں۔
36 روز میں شہادتوں کی تعداد گیارہ ہزار اٹھہتر تک جاپہنچی ۔

مزید پڑھیے

Most Popular