
غزہ : حماس نے واضح کیا ہے کہ یاسر ابو شباب کا انجام عوام اور وطن کے غداروں اور اسرائیلی آلہ کاروں کیلئے سبق ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابو شباب اور اس کے گروہ کے جرائم نے قومی و سماجی صفوں سے بدنام کن علیحدگی ظاہر کی، جو فلسطینی عوام کی اقدار اور روایات سے بالکل مطابقت نہیں رکھتی۔ حماس نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل اپنے خفیہ ایجنٹس کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا۔ اپنے عوام کے خلاف کام کرنے والوں کا انجام تاریخ کے کوڑے دان میں گرنا ہوگا۔ حماس نے زور دیا کہ فلسطینی عوام، اپنے خاندانوں، قبائل اور قومی اداروں کے ساتھ، اجتماعی تانے بانے کی حفاظت میں مضبوط رہیں گے اور کسی بھی مشکوک گروہ یا منصوبے کے لیے سرپرستی کی اجازت نہیں دیں گے، چاہے اسے کسی بھی طاقتور حمایتی کا سہارا حاصل ہو۔


































