
غزہ : اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا کے سربراہ فلپ لازارینی نے خبردار کیا ہےکہ انروا کا خاتمہ مزید انتہا پسندی کے بیج بونے کا سبب بنے گا۔ فلپ لازارینی نے کہا کہ انروا کا خاتمہ ہو گیا تو یہ بچوں کی ایک نسل کو تعلیم سے محروم کر دے گا۔ لازارینی نے انروا کو غزہ، مغربی کنارے، لبنان، اردن اور شام میں تقریباً ساٹھ لاکھ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے زندگی کی لکیر قرار دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انروا کی تعلیمی خدمات کےنقصان کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔ فلپ لازارینی نے خبردار کیا کہ اگر آپ ہزاروں بچوں کو تعلیم سے محروم کر دیں۔ان کا کوئی مستقبل نہ ہو۔ انہیں صرف مایوسی اور ملبے میں زندگی گذارنا ہو تو ہم مزید انتہا پسندی کے بیج بوئیں گے جس کا نتیجہ تباہی ہوگی۔


































