
بیجنگ : چینی صدر شی جن پنگ کو ڈکٹیٹر قرار دینے پر امریکا اور چین میں لفظی جنگ چھڑ گئی۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔ امریکا کے ریمارکس انتہائی مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کا بیان بنیادی حقائق، سفارتی پروٹوکول اور چین کے سیاسی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ چینی صدر کو ڈکٹیٹر قرار دینا چین کے سیاسی وقار کی سنگین خلاف ورزی ہے اور کھلی سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔ اس سے پہلے امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کے صدر شی جن پنگ کو ڈکٹیٹر قرار دیا تھا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی صدر بہت شرمندہ تھے جب جاسوس غبارے کو نشانہ بنایا گیا۔ بائیڈن نے مشتبہ چینی غبارے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ آمروں کے لیے بڑی شرمندگی تھی جب وہ نہیں جانتے تھے کہ کیا ہوا۔ یہ وہاں نہیں جانا چاہیے تھا جہاں وہ تھا۔


































