
تل ابیب: اسرائیل کی وزارتِ دفاع نے کہا پے کہ تباہ کن امریکی ساختہ بموں کی کھیپ راتوں رات اسرائیل پہنچ گئی. ٹرمپ انتظامیہ نے حال ہی میں ایم کے- 84 جنگی ہتھیاروں کی اجازت دی جن کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی حکومت کی حالیہ جاری کردہ کئی ٹن وزنی تباہ کن فضائی بموں کی ایک کھیپ اسرائیل کو موصول ہوئی اور راتوں رات اتاری گئی۔


































