
تل ابیب : غزہ جنگ نے اسرائیلی معیشت کو ہلاکر رکھ دیا۔ بجٹ خسارہ 8 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔ اسرائیل کے مرکزی بینک کے مطابق غزہ جنگ میں شدت اور افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے معیشت کو ہر ہفتہ ساٹھ کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ اس خسارہ میں فوجی اخراجات شامل نہیں ہیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق اکتوبر میں محصولات میں 15 فیصد کمی واقع ہوئی۔ غیر ملکی زرمبادلہ کےذخائر سات ارب ڈالر سے زیادہ کم ہوگئے۔ اکتوبر میں بجٹ خسارہ 2.6 فیصد ہو گیا ہے۔ سیاحت کا شعبہ بھی مفلوج ہوگیا ہے۔ سات اکتوبر سے پہلے 89 ہزار 700 سیاحوں نے اسرائیل کا دورہ کیا جبکہ گذشتہ سال اکتوبر کے دوران چارلاکھ کے قریب سیاح اسرائیل آئے تھے۔ جنگ سے پہلے بن گوریون ہوائی اڈے پر یومیہ 500 پروازیں آتی تھیں جبکہ اب 100 پروازیں اتری ہیں۔


































