
مینگورہ : سیاحتی مقام سوات میں توہین مذہب کے الزاما پر ایک شخص کو زندہ جلادیا گیا۔ انسانیت سوزی کا یہ واقعہ سوات کے علاقے مدین میں پیش آیا۔ ہوٹل میں مقیم سیالکوٹ شہر کے سیاح کے بارے میں مشہور ہوا کہ اس نے قرآن کی توہین کی ہے جس پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد جمع ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا۔ مشتعل ہجوم تھانے میں گھس گیا۔تھانے کی عمارت اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور آگ لگادی۔ سیاح کو زبردستی تھانے سے نکالا۔ تشدد اور برہنہ کر کے سڑکوں پر گھسیٹا۔ اور اسے آگ لگادی۔ توہینِ مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلانے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ تشدد کے واقعات میں آٹھ پولیس اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی ہوگئے۔


































