
انقرہ : ترکیہ کی منافقت, غزہ میں قتل عام کے دوران ترکیہ اور اسرائیل میں تجارت کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔
ترک اخبار زمان کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک میں برآمدات اور درآمدات کا تناسب 42.4 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ نومبر میں اسرائیل کو ترکیہ کی برآمدات 301 ملین ڈالر تھیں، جب کہ درآمدات 128 ملین ڈالر رہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال کے کسی ماہ میں تناسب کبھی بھی 40 فیصد سے تجاوز نہیں کر سکا۔ نومبر کے وسط میں دونوں ملکوں کا تجارتی حجم بتیس فیصد تک پہنچ گیا جو کہ ایک ریکارڈ تھا۔ یہ وہ مہینہ تھا جس میں غزہ جنگ عروج پر تھی اور دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اور تند و تیز بیانات دیے جا رہے تھے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعداد وشمار ترک وزیر تجارت عمر پولات کے اس بیان کے برعکس ہیں جن میں انہوں نے کہا تھا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے انقرہ اور تل ابیب کے درمیان تجارت کم ہو کر آدھی رہ گئی ہے۔


































