
نئی دہلی : بھارت، اسرائیل، امریکا اور امارات پر مشتمل نیا گروپ آئی ٹو یو ٹو قائم کردیا گیا جس کی پہلی سربراہی کانفرنس جولائی میں امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں ہو گی۔ صدر جو بائیڈن 13سے 16جولائی کے درمیان مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کے دوران ایک ورچوئل سربراہی کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ اس کانفرنس میں نو تشکیل شدہ گروپ آئی ٹو یو ٹو کے دیگر رہنما بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان حصہ لیں گے۔ آئی ٹو سے مراد دو مرتبہ آئی ہے، جس کا مطلب بھارت اور اسرائیل ہیں۔ یو ٹو سے مراد دو مرتبہ یو ہے جس کا مطلب امریکہ (یو ایس اے) اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ہیں۔


































